1320 میگاواٹ کے ایک اور منصوبے نے بجلی پیداوار شروع کر دی

Published On 07 February,2023 10:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے مطابق 1320 میگاواٹ کے ایک اور منصوبے نے بجلی پیداوار شروع کر دی ہے۔

پی پی آئی بی تھرکول شنگھائی منصوبے کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، بجلی منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے، پی پی آئی پی بجلی منصوبے پر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر لاگت آئی۔

پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے مطابق منصوبہ سالانہ 9 ارب یونٹ بجلی پیدا کرے گا، منصوبے سے سستی بجلی پیداوار کی مد میں سالانہ 250ارب روپے کی بچت ہوگی۔