اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیرخزانہ نے پائیدار ترقی کے فروغ میں اے ڈی بی کے کردار اور تعاون کو سراہا، وزیر خزانہ نے وفد کو ملکی معاشی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 27, 2023
اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عملی پالیسی سے معیشت کو استحکام کی طرف گامزن کیا، حکومت نے بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کیلئے فیصلے کیے، وفد کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اے ڈی بی وفد نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے حکومتی پالیسیوں کو سراہا، وفد نے موسمیاتی فنانسنگ اور ماحولیات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین واپڈا سجاد غنی کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے پاکستان کیلئے ہر طرح کی حمایت اور تعاون کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر خزانہ نے اے ڈی بی وفد کی مسلسل حمایت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔