اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد 3 روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔
ایران سے مکران ڈویژن کے لیے اضافی 100 میگاواٹ کے لیے ٹرانسمیشن لائن پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، اضافی 100 میگاواٹ بجلی کا مقصد گوادر کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر بھی جلد ایران روانہ ہوں گے۔