اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، ہائی کمشنر کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی، اسحاق ڈار نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے آسٹریلوی تعاون کو سراہا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کیلئے وعدہ کی گئی تمام رقم ادا کر دی گئی ہے، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے بھی آگاہ کیا، نیل ہاکنز نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔