اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نئی قیمتوں سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، وصولیاں ماہ اپریل سے جون کے دوران ہوں گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔
دوسری طرف موسم گرما میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائے جانے کا امکان ہے جس سے صارفین پر فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا مزید بھاری بوجھ پڑے گا۔