کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

Published On 09 March,2023 08:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے کراچی والوں پر بجلیاں گرا دیں، وفاقی کابینہ نے کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 76 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق بجلی 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپیہ 55 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری دیدی

بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، صارفین سے اضافی وصولیاں مارچ سے مئی 2023 کے دوران کی جائیں گی۔