کراچی: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی۔
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا، کے الیکٹرک صارفین کو مارچ سے اپریل تک 1 روپے 55 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی پورٹ پر پھنسے کنٹینرز پر 50 لاکھ روپے تک کے ڈیمرج معاف کرنے کی بھی منظوری دی، ڈیمرج کی معافی اسٹیٹ بینک سے سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط ہو گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پاسکو نے درآمدی گندم کی اندرون ملک ترسیل کا پلان پیش کیا، ای سی سی نے سال 2022-23 کے دوران گندم کی ترسیل کے پلان کا جائزہ لیا۔