اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں، فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 82 پیسے اضافے کا امکان ہے، وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی ٹیرف میں کیا جائے گا، بجلی کے منصوبوں پر لیے گئے قرض کا سود بھی صارفین ادا کریں گے، سود کی رقم کے 45 پیسے فی یونٹ بھی ٹیرف میں شامل ہیں۔
3 روپے 39 پیسے فی یونٹ آئندہ ماہ مارچ سے جون تک وصول کیے جائیں گے، 45 پیسے فی یونٹ سرچارج آئندہ مالی سال میں وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 مارچ کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لئے ہوگا۔