آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری

Published On 10 March,2023 11:15 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف ) کے مطالبے پر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری کر لی گئی۔

حکومت نے بجلی صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

بجلی کی قیمت میں 3.23 روپے اضافی سرچارج لگانے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔

درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 6 مارچ کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناکافی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست پر 16 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

 

Advertisement