تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پی آئی اے پائلٹس کا جہاز اڑانے سے انکار

Published On 14 April,2023 06:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائنز کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا۔

پی آئی اے کی کراچی ایئر پورٹ سے مختلف روٹس پر جانے والی 10 پروازیں منسوخ ہو گئیں، کراچی سے تربت کی پرواز پی کے 510، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 اور فیصل آباد کی پی کے 588 بھی منسوخ ہو گئی۔

کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد جانے والی پی کے 368، کراچی سے مسقط کی پرواز اور فیصل آباد کی پی کے 340 بھی منسوخ ہو گئی۔

کراچی سے لاہور کی پرواز اور ریاض جانے والی پی کے 729 بھی منسوخ ہو گئی، کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 761 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے گروپ 5 تا 10 کے افسران کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں، پائلٹس کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔

Advertisement