اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان جاری مذاکرات پر بیان جاری کر دیا۔
آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ویں جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزے کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نیتھن پورٹر نے کہا کہ 9 ویں جائزے کے کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کو ضروری فنانسنگ جاری ہو گی اور 9 ویں جائزے کی کامیابی سے سٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔