سیاسی عدم استحکام نے معاشی بقا کو داؤ پر لگا دیا، کراچی چیمبر

Published On 15 May,2023 04:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی چیمبر نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی بقا کو داؤ پر لگا دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل کم ہوتی برآمدات کے خوفناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سٹیک ہولڈرز ملک کی خاطر انا پرستی کے بغیر مل بیٹھ جائیں۔

کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، بحران سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد برآمدی آرڈر علاقائی حریفوں کی طرف منتقل ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف مذاکرات کے نتیجے میں ایسے اقدامات کیے گئے جس سے لاگت بڑھی۔

Advertisement