لاہور میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

Published On 15 May,2023 04:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ضلع لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، دفعہ 144 کا نفاذ آج سے اگلے سات دن تک کیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے دوران اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس، احتجاج جیسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔

حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کا نفاذ کوڈ آف کریمینل پروسیجر آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2023 کے تحت کیا گیا ہے۔

Advertisement