روپے کی قدر بحال، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

Published On 15 May,2023 04:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی میں 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ کمی کے ساتھ امریکی ڈالر 293 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ملک میں بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں حیران کن حد تک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

Advertisement