عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 30 May,2023 07:10 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی قرض کی حد کا معاہدہ طے پانے پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 25 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 73 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 12 سینٹ بڑھ کر 77 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی قرضوں کی حد کا معاہدہ طے پانا ہے۔