اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک ساتھ بڑی کمی کر دی

Published On 01 June,2023 01:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، قیمتوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت گھریلو سلنڈر کی قیمت 438 روپے کمی کے بعد 2322 روپے ہو گئی ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 1686 روپے کم ہو کر 8933 روپے میں فروخت ہوگا۔

Advertisement