اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایکنک نے توانائی سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق کے زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 48 میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور منصوبے کی منظوری دی گئی، منصوبہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تعمیر کیا جائے گا۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) May 31, 2023
اجلاس میں گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ سٹیشنز کی تعمیر اور سکردو میں 26 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔