اسحاق ڈار سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

Published On 18 May,2023 10:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی۔

ایف پی سی سی آئی وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بجٹ تجاویز دیں، وفد نے معیشت کو بحال کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور موجودہ پروگرام بھی مکمل کریں گے، وزیر خزانہ نے وفد کے ارکان کی جانب سے دی گئی بجٹ تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹائل سیکٹرکو سہولتیں دینے سے برآمدی شعبہ مضبوط ہو گا، اسحاق ‏ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے، معاشی بہتری کیلئے آئندہ بجٹ میں چیمبر کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔

Advertisement