ایران اور سعودی عرب ڈیل کے باعث خطے میں بہتری آئے گی، اسحاق ڈار

Published On 11 May,2023 06:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب ڈیل کے باعث خطے میں بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تہران اور ریاض میں دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ سفارتخانے کھولے جائیں گے، معاشی فورغ کیلئے خطے میں امن و امان، خوشحالی، سرمایہ کاری، پارٹنرشپ ضروری ہے، اکنامک سکیورٹی نیشنل سکیورٹی کا اہم جزو ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی ضروریات میں کمی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مالیاتی خسارہ کے باعث غیر مستحکم معیشت ملی، جب حکومت ملی تو اس سال تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا تھا، زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔
 

Advertisement