ٹیکسٹائل سیکٹرکو سہولتیں دینے سے برآمدی شعبہ مضبوط ہو گا، اسحاق ‏ڈار

ٹیکسٹائل سیکٹرکو سہولتیں دینے سے برآمدی شعبہ مضبوط ہو گا، اسحاق ‏ڈار

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے کپاس کی کم از کم قیمت مقرر کر کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مدد کرنے پر حکومتی اقدام کو سراہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفد نے وزیرخزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا، ‎ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی بہتری میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے کردار کو سراہا اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت کی جانب سے سہولتیں فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی، اپٹما وفد نے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے تعاون کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔