اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق معاہدے کیلئے اقدامات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے انکار
وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت چاہتا ہے تو مزید وقت لے، مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ مئی اور جون کے دوران ادائیگیوں کا انتظام کر لیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی اداروں کو پاکستان سے متعلق ڈیفالٹ کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، دوست ممالک کی جانب سے فنانسنگ کے وعدے کیے گئے جو جلد پورے ہوں گے۔