آئی ایم ایف کا سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے انکار

Published On 11 May,2023 10:51 am

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان مذاکرات کو روکنا چاہتا ہے۔

آئی ایم ایف ترجمان نے بلوم برگ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کا مقصد 2019ء کے نویں جائزے کو مکمل کرنا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول پر سبسڈی نہ دینے کا معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پروگرام کے تحت 2.6 ارب ڈالرکا قرض باقی ہے، پروگرام جون میں ختم ہو جائے گا۔

Advertisement