بیلجیئم سے حاصل 7 سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے فضائی بیڑے میں شامل

Published On 11 June,2023 07:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ شعبے کو مزید مضبوط کرتے ہوئے بیلجیئم سے حاصل کردہ 7 سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے فضائی بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیلجیئن فضائیہ کے ساتوں سی ون تھرٹی طیاروں کی خریداری کا سلسلہ 2021ء میں شروع ہوا تھا، پاک فضائیہ میں مزید طیاروں کی شمولیت سے سی ون تھرٹی کی تعداد قریباً دو درجن ہو گئی، فضائیہ میں شامل طیارے مایہ ناز نمبر 6 ایئر ٹرانسپورٹ اسکواڈرن کا حصہ بنے ہیں، پاکستان نے سی ون تھرٹی طیارے بیلجیئم سے تکنیکی جدت، پرزوں کی تبدیلی اور بہتری کے بعد حاصل کیے۔

خریدے گئے سی ون تھرٹی طیارے کئی اعتبار سے جدید ترین ہیں، پاک فضائیہ سی ون تھرٹی طیاروں کے استعمال کا 50 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہے، سی ون تھرٹی 4 انجن کے ساتھ ٹربو پراپ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے، سی ون تھرٹی طیارہ 23 ہزار فٹ کی بلندی، انتہائی نیچی اور 3 ہزار 800 کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے، سی ون تھرٹی طیارے 92 مسافر، 62 چھاتہ بردار، 42 ہزار پاؤنڈ وزن لے جا سکتے ہیں۔
 

Advertisement