اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، کوٹ ادو پاور کمپنی نے بجلی کی پیداواری ٹیرف کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کا ٹیرف میں 77 روپے 31 پیسے فی یونٹ تک مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کوٹ ادو پاور کمپنی نے 5 سال کے لئے ٹیرف کی درخواست دی ہے۔
کمپنی نے پاور بلاک 1 اور 2 کیلئے پیداواری ٹیرف 28 روپے سے 74 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، پاور بلاک 2 اور 3 کیلئے بجلی کا پیداواری ٹیرف 29 روپے سے 77 روپے تک فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے 5 روپے 37 پیسے فی یونٹ کیپسٹی پے منٹ کی مد میں مانگے گئے، کوٹ ادو پاور کمپنی کی درخواست پر نیپرا جلد سماعت کرے گی، نیپرا نے متعلقہ فریقین سے تجاویز مانگ لیں۔