نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا

Published On 03 May,2023 12:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی کے نرخ بڑھانے کے حوالے سے نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کی، سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 17 پیسے بڑھانے کی درخواست دی تھی، نیپرا نے سی پی پی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بجلی صرف 34 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

بجلی کی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ بجلی کے بلوں پر ہوگا جس سے صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

Advertisement