اسلام آباد: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کو لینے کے دینے پڑ گئے نیپرا نے کے الیکٹرک کا 52 کروڑروپے کا دعوی مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رقم مانگی تھی ،نیپرا نے کے الیکٹرک کے مطالبے کو میرٹ آرڈر کی خلاف وزری قرار دے دیا۔
نیپرا نے 52کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے سے روک دیا، کے الیکٹرک نے جون 2021 سے مارچ 2023 تک میرٹ ارڈر کی خلاف ورزی کی، کے الیکٹرک رقم پر اتھارٹی کو مطمئن نہیں کرسکا۔
دستاویزات کے مطابق نیپرا پلانٹس کی انڈر یوٹیلازیشن اور لو گیس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو خط لکھا تھا، دو سال ہونے کو ہے لیکن کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔