اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بارے خیبر پختونخوا حکومت نے اب تک رضا مندی ظاہر نہیں کی، جس پر وفاقی حکومت نے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسکوز کا نجکاری پلان سی سی آئی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، سی سی آئی سے ڈسکوز کی نجکاری کی اصولی منظوری لی جائے گی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
حکومت نے آئیسکو، پیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کر رکھا ہے، بجلی کمپنیوں کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط کا حصہ ہے، ڈسکوز کی نجکاری کے لیے نجکاری کمیشن بڑی حد تک پیش رفت کر چکا ہے۔