آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دےگا: موڈیز

Published On 03 July,2023 03:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دےگا۔

تفصیلات کے مطابق ملکوں اور اداروں کی معیشت کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔

اپنے بیان میں موڈیز نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ معیشت کو استحکام دے گا اور اس سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، لہٰذا پاکستان کو طول المدتی استحکام کے لئے اصلاحات لانا ہوں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی جب کہ پاکستان کو ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے۔ 

Advertisement