لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق بجلی مزید 1 روپیہ 88 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا کی جانب سے کپیسٹی چارجز شامل کر کے بجلی مہنگی کئے جانے کا انکشاف
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا۔
ادھر کراچی کے شہریوں پر بھی بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی 2 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔