عدالت نے افغانستان کو گڑ برآمد کرنے پر پابندی لگا دی

Published On 23 August,2023 06:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورہائیکورٹ نے افغانستان کوگڑ برآمد کرنے پرپابندی لگا دی۔

پشاور ہائیکورٹ نے متحدہ انٹرپرائززکی درخواست پر مختصرحکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے کہا ایکسپورٹ پالیسی 2022ء کے تحت افغانستان کو گڑ برآمد نہیں ہوسکتا، حکومت نے بعض تاجروں کو اجازت دے رکھی ہے۔

عدالت نے کہا درخواست گزاروں کواجازت نہ دیکر ان سے امتیازی سلوک کیا گیا، کسٹم حکام 2022ء کی پالیسی پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا افغانستان کو گڑ کی برآمد روکی جائے، اس حوالے سے متعلقہ محکمے آئندہ سماعت پر جواب جمع کریں۔