پشاور: (دنیا نیوز) پشاورہائیکورٹ نے افغانستان کو گُڑ برآمد کرنے پر پابندی لگا دی، متحدہ انٹر پرائزز کی درخواست پر عدالت نے مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی 2022ء کے تحت افغانستان کو گُڑ برآمد نہیں ہوسکتا، حکومت نے بعض تاجروں کو اجازت دے رکھی ہے، درخواست گزاروں کو اجازت نہ دے کر ان سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے کہا کہ کسٹم حکام 2022 کی پالیسی پرعمل درآمد یقینی بنائے، افغانستان کو گڑ کی برآمد روکیں، اس حوالے سے متعلقہ محکمے آئندہ سماعت تک جواب جمع کریں۔