لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس سامنے آنا شروع ہوگئے، پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ایکسپریس، پسینجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ریلویز کے مطابق اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل 16 اگست کو ریل کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔