کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک نے کہا فوری طور پر 8 ارب ڈالر کی مالی ضرورت ہے، رواں مالی سال 24 ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔
گورنر سٹیٹ بنک نے معاشی تجزیہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں مالی سال 21 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض پر سود کی ادائیگی کرنی ہے، حکومت رواں مالی سال 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض ادا کر چکی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا 2ارب 20 کروڑ ڈالر پرنسپل اماؤنٹ اور 60 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا، 8 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کے مرحلے میں ہیں۔