عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار

Published On 05 October,2023 11:25 am

لندن: (دنیا نیوز) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے جبکہ لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی ہیں۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 52 سینٹس کمی سے 86 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کی سودے 3 ڈالر 64 سینٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل کئے گئے ہیں۔

معروف ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی اوسط قیمت 86 ڈالر اور آئندہ سال 70 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔