ریاض : (ویب ڈیسک ) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے باعث ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔
دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔