ایف بی آر نے 4 ماہ کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا

Published On 01 November,2023 10:44 am

لاہور: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا۔

ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2 ہزار 159 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 4 ماہ میں 37 فیصد اضافے سے 2 ہزار 748 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 682 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے، ایف بی آر نے اکتوبر میں 707 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جبکہ اکتوبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 516 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ری فنڈ ادا کیے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران تقریباً 29 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، گزشتہ سال مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 25 لاکھ 70 ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔