وزیر خزانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، معاشی صورتحال کا جائزہ

Published On 02 November,2023 09:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے قبل نگران وزیر خزانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیرتوانائی، وزیرنجکاری، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، نگران وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم سے اہداف پر عملدرآمد اور تیاریوں پر بریفنگ لی۔

یہ بھی پڑھیں:اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، 15 نومبر تک قیام کرے گا

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تعارفی سیشن میں نگران وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم بھی شرکت کرے گی، نگران وزیر خزانہ نے دیگر وزراء اور ڈویژن کے حکام کو مذاکرات میں مکمل تیاری کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ ہوگا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن وزارت خزانہ میں ہوگا، آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔
 

Advertisement