اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، 15 نومبر تک قیام کرے گا

Published On 02 November,2023 04:01 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا، مشن کے ارکان کی فلائٹ رات 1 بج کر 40 منٹ پر لینڈ کی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں جو اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچے ہیں، مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین کا بل 6 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان

آئی ایم ایف وفد سے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی ہے، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف مکمل کیے، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
 

Advertisement