سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

Published On 07 November,2023 09:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 450 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 54 ہزار 267 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔