اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل (بدھ) تک ملتوی ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے پراسیکیوٹر شاہ خاور کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری نے سماعت دو بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آج خصوصی ڈویژن بنچ ہے، اسے کل کیلئے رکھ لیتے ہیں۔
تاہم عدالت عالیہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی۔