آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم، ایف بی آر نے ٹیکس محصولات پر بریفنگ دی

Published On 11 November,2023 03:22 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف مشن کے ایف بی آر، وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک سے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہو گئے، پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس محصولات پر مطمئن کیا گیا، آئی ایم ایف مشن نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں نئے ٹیکسز کا مطالبہ نہیں کیا، امپورٹ میں کمی کے باعث ریونیو کمی کو ان لینڈ ریونیو محصولات میں سرپلس سے پورا کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: متبادل ذرائع سے انرجی حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف مشن سے شیئر

پالیسی سطح مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور وزارت توانائی ساتھ ہوں گے اس دوران وزارت خزانہ کو سخت مطالبات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی، پٹرولیم سے نئے مطالبات کیے جا سکتے ہیں، شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے۔
 

Advertisement