گیس کمپنیاں خسارے کا شکار، قیمت بڑھائے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا: چیئرمین اوگرا

Published On 11 November,2023 05:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ہے کہ گیس کی پیداوار سالانہ 9 فیصد کم ہو رہی ہے، گیس کمپنیاں خسارے کا شکار ہو رہی ہیں، گیس کی قیمت بڑھائے بغیر کوئی چارہ نہ تھا۔

آئی سی ایم اے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ دباؤ کا شکار ہے، توانائی کی خریداری کیلئے ڈالر چاہیئں، پاکستان کی توانائی مارکیٹ 35 ارب ڈالر کی ہے، ملک میں گرین ریفائنری پر کام ہو رہا ہے، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی درآمدی بل بہت زیادہ ہے۔

مسرور خان نے مزید کہا ہے کہ قدرتی گیس بڑا چیلنج ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگ رہے ہیں، پاکستان کے ایل این جی کے طویل مدت کے معاہدے بڑے مناسب ہیں، اوگرا میں آئی ایم ایف کی کوئی مداخلت نہیں، میرے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے کبھی ڈکٹیشن نہیں آئی۔