ملائشیا کی باتک ایئر لائن کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

Published On 19 November,2023 03:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملائشیا کی باتک ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

باتک ایئر لائن کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر روایتی انداز میں واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا، باتک پرائیویٹ ایئر لائن کوالالمپور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی۔

باتک ایئر لائن کی پہلی پرواز گزشتہ شام 7 بج کر 28 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔