آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد: بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس عائد کر دیا گیا

Published On 22 November,2023 07:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس عائد کر دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2021-22ء کیلئے بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈ فال ٹیکس عائد ہو گا، وفاقی کابینہ بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس کی منظوری پہلے دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

بینکوں کے منافع پر ونڈفال ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی، آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Advertisement