کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عریبیہ نے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ نے ڈیپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے، ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی مملکت کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کا تسلسل ہے۔
مذکورہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے پاس رکھی گئی ہے، سعودی عریبیہ کی جانب سے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 29, 2023