ریاض: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں خطرناک عسکری کارروائیاں کی جا رہی ہیں، غزہ اور ملحقہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی کارروائیوں کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے، غزہ میں زخمیوں کی طبی امداد کو فی الفور بحال کیا جائے۔
سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کو رکوانے میں کردار ادا کرے۔