اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کے واجبات کے معاہدے کا جائزہ لیا گیا

Published On 13 December,2023 10:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک و دیگر کمپنیوں کے درمیان واجبات کیلئے معاہدے کے مسودے کا جائزہ لیا گیا، وزارت توانائی کو معاہدے کے مسودے پر مزید مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے واجبات ختم کرنے کیلئے دیگر کمپنیوں سے ادائیگیوں کے معاہدے کا مسودہ تیار کیا، اجلاس کے دوران پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔

ادارہ شماریات نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح میں نسبتاً کمی ریکارڈ ہوئی ہے، رواں ماہ کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح 29.2 فیصد کے لگ بھگ ہے۔