سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 66ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال

Published On 15 December,2023 07:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز کی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوبارہ بہتری دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے سبب 67فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 29ارب 24کروڑ 5لاکھ 61ہزار 525روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 679.83 پوائنٹس کے اضافے سے 66130.02پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 77فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 1ارب 74کروڑ 14لاکھ 61ہزار 525 حصص کے سودے ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک ہی دن میں 1146 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔