روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، امریکی ڈالر مزید تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

Published On 27 December,2023 11:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر مزید تگڑا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 3 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے 40 پیسے پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 282 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 59 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہو کر 59170 پر بند ہوا تھا۔