کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) December 21, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کمی کے ساتھ ڈالر 284 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔